پی ڈی ایم کا آج بنوں میں حکومت مخالف ریلی اور جلسہ ہوگا
اسلام آباد : گیارہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام آج بنوں میں حکومت مخالف ریلی اور جلسہ ہوگا۔
پیپلز پارٹی کی نمائندگی ممکنہ طور پر فرحت ﷲ بابر کریں گے جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن، مریم نواز، آفتاب شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی کی شرکت متوقع ہے۔
جے یوآئی کے رہنما اکرم خان درانی کی رہائش گاہ سے ریلی کا آغاز ہوگا جبکہ جلسہ بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں ہو گا ریلی اور جلسہ کی تیاریاں مکمل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے کہ جلسہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی ویڈیو لنک پر خطاب کر سکیں.
Comments are closed.