ساہیوال واقعہ،وزیراعلیٰ پنجاب نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ مسترد کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدر نے ساہیوال واقعہ پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبہ کو مسترد کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈ یا گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات شفاف انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہاسانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں ہے تحقیقات میں مسئلہ درپیش ہوا تو پھر دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہاپانچ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کر چکے ہیں،دو افسران کیخلاف معطلی کے بعد انضباطی کاروائی بھی کر رہے ہیں۔
،عثمان بزدار نے کہاواقعے کے حوالے سے پورے گروپ کے خلاف بھی کاروائی ہو گی ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا جو ابھی پورا نہیں ہوا ہے ۔
عثمان بزدار نے کہا سانحہ ساہیوال کے حوالے سے دو روز میں دوبار میٹینگ ہو گی اور لواحقین کو 2 کروڑ روپے کی رقم بھی ادا کریں گے ۔
Comments are closed.