بھارتی اداکارہ کنگنا نے سب کو جوتے دکھا کرمتاثر کردیا؟
لاہور: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر جوتوں کی پوری دکان شیئرکردی پھر بتایا کہ یہ سارے جوتے ان کے ہیں جو پہننے کیلئے خریدے گئے ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو سوشل میڈیا پر بہت نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی سرگرمیوں کے بارے میں بتاتی اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں انھوں نے اس بار اپنے جوتوں کی کلیکشن کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
نئے سال کی خوشی کو اداکارائیں اپنے اپنے انداز میں مناتی ہیں لیکن کنگنا نے نئے سال سے قبل ہی منفرد انداز اپنایا ہے جسے دیکھ کر ان کے مداحوں کی اکثریت بہت متاثر ہوئی ہے۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے 2020 کے اختتام پر ٹوئٹر پر جو تصویر شیئر کی ہے اس میں اداکارہ کے وارڈروب اور جوتوں کی کلیکشن کی نظر آ رہی ہے اور دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی جوتوں کی دکان پر بیٹھی ہوئی ہیں۔
Ever since I have come home, been only cleaning cleaning and cleaning. They say what you own, owns you as well, after incessant cleaning of days I feel like a slave of my own possessions. Hopefully I will be done today and enter 2021 like a Queen 👑 pic.twitter.com/EYyq1DeUKI
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) December 31, 2020
اداکارہ نے اس پوسٹ کے ساتھ دلچسب تحریر شیئر کی ہے کہتی ہیں ‘جب سے میں گھر آئی ہوں تب سے صرف صفائی ہی کر رہی ہوں، مسلسل کئی دن صفائی کرنے کے بعد مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں اپنی ہی دولت کی غلام ہوں۔
صفائی مہم پر توجہ مرکوز کئے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ میں یہ آج مکمل کر لوں گی اور پھر ملکہ کی طرح 2021 میں داخل ہوں گی۔
Comments are closed.