پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
کراچی (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی طرف سے سفری پابندیوں میں نرمی کرنے کے بعد پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پی آئی اے کے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ صرف یکطرفہ اجازت نامے کے باوجود قومی ایئر لائں (پی آئی اے) دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پروازیں چلائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سعودی حکومت نے صرف یکطرفہ اجازت دی ہے۔ سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پرکل (پیر) سے پی آئی اے آپریشن شروع کر دے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے پر یکطرفہ آپریشن کے باعث مالی بوجھ پڑے گا، مگر ہم وطنوں کی واپسی بھی ناگزیر ہے۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ پرکشش اور مناسب کارگو نرخ رکھے جائیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایات رہی ہیں کہ مشکل وقت میں ہمیشہ قدم آگے بڑھاتی ہے۔ دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لے کر آنا ایک قومی ذمہ داری ہے۔
Comments are closed.