گڑھی خدا بخش، شہید بی بی کیلئے تعذیتی جلسہ میں وزیراعظم ہدف
فوٹو : فائل
لاڑکانہ(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی پر آج گڑھی خدا بخش بھٹو میں حسب سابق تعزیتی کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کا سیاسی جلسہ بھی ہو گا.
پی ڈی ایم اپنے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بغیر ہی حکومت پر تنقید اور وزیراعظم عمران خان کو برا بھلا کہے گی، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین کا خطاب شیڈول ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین آج بھٹو ہاوس، نوڈیرو سے گڑھی خدا بخش میں شہید بینظیر بھٹو کے مزار پہنچیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے.
سابق صدر آصف علی زرداری بھی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے جلسہ میں شریک نہیں ہو سکیں گے تاہم جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب متوقع ہے۔
24 دسمبر کو سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی.
آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی تاہم جے یو آئی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے مولانا نے وجہ بتائے بغیر معذرت کر لی تھی.
Comments are closed.