سردی زیادہ ہے، انقلاب ، فریز، ہو گیاہے، فواد چوہدی


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری اپوزیشن کے ساتھ ڈائیلاگ کا مشورہ بھی دیتے ہیں اور کبھی کبھی طنز کے نشتر بھی چلا دیتے ہیں ۔ اب فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سردی اتنی زیادہ ہے کہ انقلاب فریز ہو گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر چٹکلہ چھوڑا ہے جس میں اپوزیشن کی تحریک پر طنز کیا گیاہے۔ اور کہتے ہیں کہ ملک میں اس وقت سردی اتنی زیادہ ہے کہ انقلاب فریز ہو گیا ہے۔ ، لانگ مارچ ، استعفے اور دھرنا اب انقلاب کے ڈی فریز ہونے کے بعد ہو گا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے یہ تبصریہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے جاری حکومت مخالف تحریک میں وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کی نئی ڈیڈلائن سامنے آگئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ 31 جنوری کے بعد 23 مارچ یا 23اپریل کا الٹی میٹم ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دھرنے کے لیے جنوری کے پہلے یا دوسرے ہفتے کا موسم موزوں نہیں ہے۔

انھوں نے سردی کو وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ایک تجویز یہ ہے کہ جب اسلام آباد پہنچ کر لانگ مارچ اختتام پذیر ہو تو وہاں جاکر حکومت کو ایک اور الٹی میٹم دیا جائے جو کہ 23 مارچ یا 23اپریل کا ہوسکتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے کہا کہ اس وقت تک اگر حکومت مستعفی نہ ہوتو بعد میں پھر ایک نئے لانگ مارچ کی صورت میں جانے کا تجویز بھی زیر غور ہے کیوں کہ اس کے بعد 23 مارچ سے 23 اکتوبر تک کا موسم ایسا ہے کہ جس میں بڑے آرام سے دھرنا دیا جاسکتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کے اسی موقف کو پیش نظر رکھ کر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سردی کی وجہ سے احتجاج موخر کرنے یا تاریخ آگے بڑھانے پر طنز کیا ہے ، حالانکہ احتجاج شروع کرنے والوں کو موسم کی سختیوں کو پیش نظر رکھ کر تحریک کے وقت کا تعین کرنا چایئے تھا۔

Comments are closed.