دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی،آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابائے قوم کے یوم ولادت پر اپنے پیغام دیا ہے.
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پوری قوم آج 25 دسمبر قائداعظم کا یوم پیدائش بھرپور جوش و جذبہ سے منارہی ہے۔
No power on earth can undo #Pakistan. “Nation celebrates #Quaid’s anniversary with great reverence and commitment upholding his message of hope, courage & confidence. Faith, Unity and Discipline shall always remain guiding principles of our great nation”, COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 25, 2020
پاک فوج کے سربراہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے.
انھوں نے کہا کہ ایمان ، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے جب کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔
Comments are closed.