مسیحی برادری کو کرسمس مبارک، کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں،وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کرسمس منایا جا رہا ہے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ہے۔
دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں، وزیراعظم نے پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی، انہوں نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔
کورونا کے باعث دنیا بھر میں کرسمس کی رونقیں پہلے جیسی نہیں ہیں، ویٹیکن سٹی میں منعقدہ تقریب سے پوپ فرانسس نے خطاب کیا، کورونا کے باعث تقریب میں کم افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا ہمارے مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔ وباء (COVID-19) کے حوالے سےمجوزہ احتیاطی تدابیر (SOPs) ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے محفوظ رہئیے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کرسمس پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک بادی دی، انہوں نے کورونا ویکسین کو کرسمس کا تحفہ قرار دیا ہے۔
Comments are closed.