مردم شماری مسترد، ایم کیوایم نےکراچی قربان کر دیا،پی ایس پی
ریاض(شاہ جہاں شیرازی)پاک سرزمین پارٹی کی مجلس عاملہ کے رکن اور اورسیز چیپٹر کے انچارج شمشاد علی صدیقی، مڈل ایسٹ سینٹرل کمیٹی کے رکن ڈاکٹر مجاہد خان اور ریاض ریجن کے صدر حنیف بابر نے کہا ہے مردم شماری پر کابینہ کا فیصلہ تسلیم نہیں کرتے.
سعودی دارالحکومت ریاض سے جاری کئے گئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی سے نشستیں حاصل کرنے والی ایم کیو ایم نے ایک بار پھر ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو قربان کردیا ہے۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے متنازع مردم شُماری کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ میں شامل ایم کیو ایم جس نے اپنی پوری انتخابی مہم غیر منصفانہ مردم شماری پر چلائی تھی صرف اختلافی نوٹ لکھ کر مردم شُماری کے فیصلے کو تسلیم کرلیا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ ان میں اور ان سے پہلے حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں، کراچی کی ووٹر لسٹوں میں مردم شُماری سے زائد افراد ہیں، یہ جانتے ہوئے بھی کہ ایم کیو ایم کی چھ نشستوں کی وجہ سے وفاقی حکومت قائم ہے.
انھوں نے کہا کہ اختلافی نوٹ کے بجائے ایم کیو ایم کو حکومت سے استعفیٰ دینا چاہیے تھا تاکہ وفاق کو کراچی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے سے روک سکتی تھی لیکن ایم کیو ایم کی ترجیح ذاتی مفاد ہے، کراچی کے عوام نہیں۔ ایم کیو ایم جس کابینہ کا حصہ ۔ اس ہی کی وجہ سے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے کراچی کو مفتوحہ علاقہ سمجھا ہوا ہے۔
ہم کابینہ کے کراچی دشمنی پر مبنی ملک دشمن فیصلوں کی شدید مذمت کرتے ہوے انہیں مسترد کرتے ہیں ۔ اور ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی والوں کا استحصال بند کیا جائے ۔ پاکستان اتنا مایوس کبھی نہیں رہا جتنا آج ہے۔ عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہیں۔ فیصلے سے کراچی کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے.
Comments are closed.