ملک میں آمریت کاراج ہے جمہوریت کہیں نظر نہیں آرہی،عبدالقادر پٹیل
ریاض (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے سنئیر رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہمیں جہاں پی ٹی آئی کی حکومت کو گھر بھیجنا ہے وہیں پر عوامی جمہوری پاکستان کا نعرہ لگا کر اسے عملی جامہ بھی پہنانا ہے.
عبدالقادر پٹیل سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے منعقد کردہ ویبنار سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ حالات سے نکالنے کا واحد راستہ نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنا ہے.
عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں آمریت کا راج ہے جبکہ جمہوریت کہیں نظر نہیں آ رہی ہے کیونکہ اپوزیشن کے بولنے پر پابندی عائد ہے میڈیا پر پابندی لگا دی گئی ہے حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی جاتی ہیں.
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ان حالات میں بھی بطور اپوزیشن ہماری یہ کوشش رہی کہ جمہوریت مستحکم ہو اور حکومت کو موقعہ فراہم کیا مگر حکومت نے انتقامی سیاست کے ذریعے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی ناکام کوشش کی اور نام نہاد الزامات لگا کر اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف انتقامی کاروائی شروع کر دی گئی.
حکومت نےملک کو اپنی نااہلی کی بدولت ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ملک کو معاشی بحران سے دوچار کر دیا اور مہنگائی بے روزگاری اور دیگر ایسے مسائل سے ملک کو دوچار کر دیا جن سے ملک آگے بڑھ ہی نہیں سکتا ہے عوام کے اندر بھی حکومت اپنی حمایت کھو چکی ہے.
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا ملکی تاریخ کی سب سے نااہل حکومت ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہے حکومت کے پاس عوام کو سبز باغ دیکھانے کو بہت کچھ ہے مگر حقیقت میں دینے کو کچھ بھی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن نے ملکر پاکستان کو اس نااہل سرکار سے پیچھا چھڑانے کے لئے اتحاد کیا ہے.
حکومت کو گھر بھیجنے کا عزم کر رکھا ہے آج پاکستان کی عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے مگر حکومت جھوٹے اور بے بنیاد معاشی بہتری کے اعداد وشمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہے مگر عوام جانتے ہیں کہ موجودہ صورتحال کی اصل ذمے دار صرف اور صرف پی ٹی آئی ہے پی ڈی ایم ایک لائحہ عمل کے ساتھ عوام کو اپنے ساتھ ملا کر آگے بڑھ رہی ہے.
انھوں نے کہا کہ استعفوں کے بارے میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت کے مستعفی ہونے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں پیپلزپارٹی ملک کی سیاسی اور جمہوری نظام کو بہتر بنانے اور اسے مستحکم کرنے کے لئے ماضی میں بھی ہمیشہ آگے رہی ہے آج بھی فرنٹ لائن پر کھڑی ہے.
موجودہ حکومت پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں سے ہل چکی ہے اور حکومت کے معاونین خصوصی کی فوج در موج پی ڈی ایم کے خلاف پروپگنڈہ کرنے میں مصروف عمل ہے مگر ان کی کسی بات پر عوام اعتبار نہیں کر رہے ییں، اجلاس سے ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی، انفارمیشن سیکرٹری عدیل رانا،پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر ریاض راٹھور سمیت دیگر جیالوں نے بھی اظہار خیال کیا.
Comments are closed.