جی12،ایف بارہ کےکرایہ داروں کو بےدخل نہیں ہونے دینگے،اجمل بلوچ
اسلام آباد:انجمن تاجران جی 12 اور ایف بارہ سیکٹرز کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے حلف لیا۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی 12 اور ایف بارہ سیکٹر کو اسٹام پیپر پر فروخت کیا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں تاجر عرصہ دراز سے کاروبار کر رہے ہیں.
انھوں نے کہا مالکان کو ہاوسنگ فیڈریشن معاوضہ ادا کرنے پر تیار ہے لیکن کرایہ داروں کا کوئی پرسان حال نہیں حکام بالا کے گوش گزار کر رہے ہیں کہ کرایہ داروں کو کسی صورت میں بے دخل نہیں ہونے دیں گے۔
نومنتخب چیئرمین محبوب احمد خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سالہا سال سے کاروبار کرنے والوں کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہے اوپر سے کورونا نے کاروبار تباہ کر دیے ہیں.
محبوب احمد نے کہا ایسے میں فیڈریشن ہاؤسنگ والے کرایہ داروں کو بے دخل کرنا چاہتے ہیں دکانداروں کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔ کسی بھی زبردستی کی صورت میں حالات کی ذمہ دار فیڈریشن ہاؤسنگ ہوگی.
انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے اپیل کی کہ وہ ایف اور جی بارہ کے سنگین حالات کا نوٹس لیں اور تاجروں کو بچایا جائے۔
اس سے قبل آئی سی سی کے ایگزیکٹو ممبر محبوب احمد نے چئیرمین جبکہ حاجی بشیر احمد, محمد یوسف شاہ, محمد نوید,ملک محمدیار , عبدالمجید,اسد نور, حجاب خان, قمر مینگل, لائق زمان , ملک قیوم, ملک حبیب اللہ,حاجی حسن, عمر خان , اکبرشاہ, شبیراکرم, سیف الرحمان , محمد حسنین, شعیب , بخت منیر نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے حلف اٹھایا.
Comments are closed.