پاکستان سے سعودی عرب کیلئے تمام پروازیں غیر معینہ مدت تک منسوخ
کراچی: کورونا وائرس کی نئی قسم کے خدشہ کے پیش نظرپاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے منسوخ کردی گئی ہیں۔
پروازیں منسوخ ہونے کےحوالے سے جنرل مینجرپبلک افیئر پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ جب تک پروازوں کے اجازت نامہ دوبارہ سے جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پروازیں منسوخ رہیں گی.
ان کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی مختلف پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا لہذا تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں.
انھوں نے کہا کہ درست نمبرز اس لئے کہ تاکہ سب کو بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں اورکسی بھی رہنمائی یا معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر 111 786 786 پر کسی بھی وقت رابطہ کریں۔
پی آئی اے کی ہدایات پر آج 21 دسمبر کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ان پروازوں میں پی کے 9739، اور 9760، ملتان جدہ لاہور منسوخ کردی گئی۔
پی آئی اے کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہوردمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی کے درمیان بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں.
اسی طرح لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
Comments are closed.