ایاز صادق نے لاہورکی صدارت لینے سے کیو ں معذرت کی؟
فوٹو: فائل
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔
ہفتہ کو میڈیارپورٹس میں پارٹی ذرائع سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایازصادق نے لاہور کی صدارت لینے سے معذرت کی ہے اور ان کاکہنا ہے کہ لاہورکی صدارت کسی نوجوان کو سونپی جائے۔
رپورٹس میں یہ بتایا گیاکہ ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک خرابی صحت کے باعث صدارت کا عہدہ مزید اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتے یہ بھی کہاگیا کہ وہ پارٹی امور پرتوجو دینا چاہتے ہیں۔
ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سے جاوید لطیف نے وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنے کا بیان دیاہے تب سے پارٹی کے اندر ایک کشمکش اور غیر یقینی کی صورت حال پائی جاتی ہے۔
پارٹی کے اہم رہنما وں کو شک کی نظر سے دیکھنے کی وجہ سے خودان رہنماوں کی طرف سے بھی ردعمل سے پارٹی کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے، رانا ثناء اللہ،شیخ روحیل اصغر اور کئی سینئر رہنماوں نے اس بیان پر احتجاج کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کی طرف سے لاہور کی صدارت نہ سنبھالنے کی پیچھے بھی اسی طرح کی غیر یقینی ہے ، بظاہر شہبازشریف اور مریم نوازکی تقسیم نظر نہیں آتی ہے لیکن لیگی رہنما مریم نوازکے بیانیہ اور لہجہ کی وجہ سے آگے آنے سے گریز کررہے ہیں۔
ایک وجہ یہ بھی بتائی گئی ہے کہ لاہور میں پارٹی صدر جو بھی ہو احکامات جاتی امرا سے ہی آتے ہیں اسے پارٹی میں مرضی کرنے کا اختیار نہیں ہوتاہے، لاہور کے جلسہ میں لیگیوں کی کم شرکت کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔
Comments are closed.