پاکستان میں کورونا سے مزید 84 اموات ،مجموعی تعداد 9 ہزار 164
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان
میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے، وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد9 ہزار 164ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مزید 2 ہزار 972 نئے کیسز سامنے آگئے، 39 ہزار 171 ٹیسٹ کئے گئے، مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ چھ فیصد رہی۔
نیے کیسز کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہوگئی ہے، اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 42 ہزار 478 ہے۔
صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 852 ہوگئی ہے
Comments are closed.