حلقہ کی ترقی کیلئے فنڈز ایمانداری سے خرچ کروں گا،کرنل وقار نور
بھمبھر(خصوصی نمائندہ)آزاد کشمیر حکومت کے وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور کے اعزاز میں گاوں موئیل کے معززین کی جانب سےفاریسٹر راجہ عزیز مرحوم کے گھر پرعشائیہ دیا گیا.
عشائیہ راجہ محمد حفیظ اور راجہ عبدالمجید، علاقہ معززین حاجی راجہ حفیظ چیرمین مقامی زکوٰۃ کمیٹی ,ھیڈ ماسٹر گل محمد سعید راجہ تاج اور راجہ مسعود عزیز سماجی شخصیت طارق سلیم بوکن , یوتھ ونگ کے چوہدری عطا, سردار عبدالجبار, منیر حسین بھٹی،اعظم قریشی سمیت دیگر شریک ہوئے.
آزاد کشمیر کے وزیر ہائیر ایجوکیشن کرنل وقار احمد نور نے علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب مجھے جو فنڈز ملے وہ پوری ایمانداری اور دیانتداری سے حلقہ عوام کی ترقی پر پر خرچ کئے.
اہلیان موۂیل نے ہمیشہ مجھے اعتماد دیا جس کا صلہ موۂیل پل, موۂیل گرلزکالج اور کالج بس, کارپٹ روڈ اور پختہ گلیاں ہیں اور یہ سب کام آپ لوگوں کا حق تھا آئندہ بھی اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو اس سے بہتر خدمت کریں گے.
شرکاء نے وزیر ہائیرایجوکیشن کرنل وقار احمد نور سے درخواست کی کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کروایا جائے اور جو شیڈولڈ لوڈشیڈنگ ہے اس پر عمل درآمد کروایا جائے.
معززین علاقہ نے ایک بار پھر یہ مطالبہ کیا کہ نادرا آفس برنالہ میں نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر نادرا حکام سے رابطہ کیا جائے اور موبائل نادرا وین مہیا کی جائے تو لوگوں کو بڑی آسانی ہو جائے گی.
یہ تجویز بھی دی کہ شناختی کارڈ بننے کے بعد لوگوں کے نام ووٹر لسٹوں میں اندراج کروانے میں آسانی ہو گی.آزاد کشمیر حکومت کے وزیر کرنل وقاراحمد نور نے علاقہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راجہ عبدالعزیز مرحوم ہمارے انتہائی مخلص ساتھی تھے.
انھوں نے کہا کہ مرحوم کا خاندان اور دیگر معززین میرا ساتھ دے رہے ہیں, میں ان کا مشکور ہوں اور ان کو کبھی بھی مایوس نہیں کروں گا.آخر میں راجہ عبدالعزیز مرحوم کے بھائیوں حاجی راجہ محمد حفیظ اور راجہ عبدالمجید نے سب ساتھیوں سمیت وزیرکرنل وقاراحمد نور کا شکریہ ادا کیا.
Comments are closed.