کشمیر پریمئر لیگ کا اعلان، شاہد آفرید ی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان سپر لیگ کے پانچ ایڈیشنز کے کامیابی سے انعقاد کے بعد پاکستان نے اب کشمیر پریمئر لیگ کا اعلان کردیا ہے بوم بوم آفریدی کے پی ایل کے برینڈ ایمبیسڈر ہیں یکم اپریل سے شروع ہونے والی پر یمئرلیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے اسلام آباد میں کشمیر پریمئر لیگ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے شرکت کی۔
کے پی ایم میں جو ٹیموں کاانتخاب کیا گیاہے ان میں مظفر آباد ٹائیگرز، میر پور رائلز، کوٹلی پینتھرز، راولاکوٹ ہاکس، باغ اسٹیلیئنز اوورسیز وارئیرز شامل ہیں جبکہ لیگ کے میچز یکم اپریل سے ہوں گے۔
تقریب میں لیگ کے برینڈ ایمبیسڈر بوم بوم آفریدی اور سابق اسٹار آل راونڈر اظہر محمود نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر کشمیر پریمئر لیگ کے پیٹرن چیف صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہاکہ کشمیر پریمیر لیگ کے انعقاد سے آزاد کشمیر سے بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفری کا کہنا تھا کشمیر کو اسپورٹس کے نقشے پر لے کر آرہے ہیں، پاکستان کا ٹیلنٹ کشمیر پریمئر لیگ میں ابھر کر سامنے آئے گا جبکہ مستقبل میں ویمن پریمیئر لیگ بھی متعارف کروائی جائے گی۔
کے پی ایل کے برینڈ ایمبیسڈر اور معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا جیسے پی ایس ایل کے لیے خوش تھا ویسے ہی کشمیر پریمئر لیگ کے لیے خوش ہوں، اس لیگ کے ذریعے پوری دنیا میں کشمیر کا اچھا امیج جائے گا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ متعارف کرانے میں دل و جان سے بہت خوش ہوں اور میرے لیے فخر کا مقام ہے کہ اس لیگ کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوا ہوں۔ میں کئی لیگز کا برانڈ ایمبیسیڈر رہا مگر کے پی ایم کا ایمبیسیڈر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
Comments are closed.