پاکستان بہت خوبصورت ہے، دورہ مختصر تھا سیر نہیں کر سکا،ارتغل
لاہور: ترکی کے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو اینگن التان نے کہا ہے کہ اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔
ارتغل نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔
اینگن التان کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی، یہ ایک اسلامی اسٹوری تھی جسے پاکستان میں بہت پسند کیا گیا.
انھوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا کیونکہ یہاں لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں۔
پاکستان کے قدرتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں، لیکن میرا پاکستان کا مختصر دورہ ہے اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا.
یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ ہیں لیکن مرچیں زیادہ ہیں، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔
واضح رہے کہ اینگن التان المعروف ارطغرل غازی کو پاکستان میں بے حد پسند کیا جاتا ہے، اور وہ ان دنوں نجی بزنس کمپنی کی دعوت پر مختصر دورے پر پاکستان آئےہیں۔
Comments are closed.