ریحام خان کو جھوٹے پروپیگنڈا پر عدالت میں معافی مانگنا پڑگئی
لندن(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر منہ کی کھانی پڑ گئی، جھوٹ بولنے پر ریحام خان نے انیل مسرت سے برطانوی عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی۔
واضح رہے کہ ریحام خان نے 6 دسمبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے انیل مسرت پر ہوٹل روز ویلٹ خریدنے سے متعلق الزام عائد کیا تھا۔
انیل مسرت نے ریحام خان کے عمران خان دشمنی میں کئے گئے جھوٹے پروپیگنڈا پر برطانوی عدالت سے رجوع کر لیا جس ریحام کو یو ٹیوب سے ویڈیو بھی ہٹانی پڑی.
ریحام خان نے معافی نامے میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے یو ٹیوب چینل پر انیل مسرت سے متعلق غیر موزوں تبصرے کیے لیکن اب انھوں نے وہ ویڈیو اپنے چینل سے ہٹادی ہے اور وہ اپنے الفاظ واپس لیتی ہيں۔
انیل مسرت نے کہا ہے کہ وہ ریحام خان کی جانب سے معافی قبول کرتے ہيں انھوں نے کہا عدالت سے رجوع کرنے کا مقصد ہی یہ ثابت کرنا تھا یہ جھوٹ بولا گیا تھا۔
انیل مسرت نے کہا کہ ان کا روز ویلٹ ہوٹل کی خریدو فروخت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں جب کہ عمران خان سے ان کی دوستی کا ان کے کسی بزنس سے تعلق نہیں ہے۔
Comments are closed.