مریم نواز سے ملاقات کرنے بلاول بھٹو جاتی امرا پہنچ گئے
لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جاتی امرا پہنچ گئے مریم نواز سے ملاقات کی اور مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی۔
بلاول بھٹو نے جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات میں لیگی رہنما سے ان کی دادی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت بھی کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی موجود ہمراہ تھے۔ جبکہ مریم نواز کے ہمراہ احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، محمد زبیر اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کی جانب سے سے جلسہ کو روکنے کی کوشش کی صورت میں متبادل حکمت عملی زیر غور آئی تاہم فیصلہ کیا گیا کہ اس پر میڈیا پر بات نہیں ہوگی.
Comments are closed.