مریم نوازکی آج لاہور میں ریلی کا شیڈول جاری
فوٹو: فائل
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن نے آج لاہور میں ریلی نکالے گی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی زیر قیادت ریلی آج دوپہر 2 بجے جاتی امرا سے شروع ہوگی۔
جاتی امرا سے نکلنے والی ریلی مزنگ چنگی، لکشمی، گوالمنڈی سے ہوتی ہوئی لوہاری پہنچے گی۔ اس ریلی کے دوران ہی مریم نواز داتا دربار پر حاضری بھی دیں گی۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق پارٹی کی نائب صدرمریم نواز شنگھائی برج، اچھرہ اور لوہاری گیٹ پر خطاب بھی کریں گی۔
یادرہے کہ 13 دسمبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیاہوا ہے اور یہ ریلی عوامی رابطہ مہم کو سرگرم رکھنے کے سلسلہ کی کڑی ہے۔
ریلی میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت بھی شریک ہو گی تاہم دیگرمرکزی رہنماوں کی شرکت کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔
Comments are closed.