پاکستان میں کس کوزیادہ سرچ کیا گیا؟ گوگل بابا کے ٹا پ ٹین
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستانیوں نے سال 2020میں کن کن شخصیات کو زیادہ سرچ کیا ؟ گوگل بابا نے ٹاپ ٹین کی فہرست جاری کردی ہے۔ٹاپ پر ایسی شخصیت ہیں جن کے بارے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ لوگوں نے محبت میں انھیں سرچ کیا ہے۔
گوگل بابا نے سال کے اختتام پر پاکستان کے لیے 6 مختلف کیٹیگریز میں سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔ درجہ بندی میں نام سے زیادہ ٹریفک کو ملحوظ خاطر رکھا گیاہے۔
گوگل کی6 کیٹیگریز ٹاپ سرچز، افراد، کورونا وائرس، ایونٹس، گیجٹ اور فلموں و ٹی وی پر مشتمل ہیں۔بابا گوگل کی طرف سے جاری بیان میں بھی بتایا گیاہے کہ ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ (رجحانات) کو مد نظررکھا گیا۔
اعدادو شمار کے اس عمل میں پہلی بار یہ معجزہ ہوا ہے کہ پاکستان میں گوگل پر سرچ کی جانے والی سرفہرست 10 شخصیات میں کوئی بھی بولی وڈ اسٹار شامل نہیں بلکہ 2 کو چھوڑ کر سب ہی پاکستانی ہیں۔
پاکستان میں سرچ ہونے میں پہلے نمبر پر ایک ایسی خاتون ہیں جن میں ظاہر کشش کا کوئی عنصر شامل نہیں ہے تاہم اس سرچ میں اس بات کا امکان موجود ہے کہ سرچ کرنے والوں نے محبت سے زیادہ غصے میں انھیں دیکھنے کیلئے گوگل بابا سے با ر بار رجوع کیا ہو۔
10۔ سارہ خان۔گوگل بابا کی فہرست میں دسویں نمبر پر سارہ خان ہیں جو کہ فلک شبیر سے شادی کے اعلان کے موقع پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں اور جولائی میں ہی ان کے بارے میں سب سے زیادہ گوگل سرچز ہوئیں۔
9۔ اسرا بلیجک۔نواں نمبر ترکی کی اداکارہ کاہے جو ، ارطغرل غازی ڈرامہ میں حلیمہ سلطان کے نام سے ہیروئن تھیں لوگوں نے کے بارے میں بھی جاننے کا بہت اشتیاق تھا اس لئے یہ مختلف مہینوں میں سرچ ہوئیں ۔ فہرست میں اسرابلیجیک کانمبر نواں ہیں۔
8۔ عاصم اظہر۔ آٹھویں پوزیشن پر گلوکار عاصم اظہر براجمان ہیں، جس کی وجہ ان کے گانے، مختلف بیانات اور ہانیہ عامر کے ساتھ ایک گانے ہم تم وائرل ہونا رہا۔ اور لوگ عاصم اظہر کے بارے میں جاننا چاہتے تھے۔
7۔ فلک شبیر۔۔سارہ خان سے شادی کے اچانک اعلان نے گلوکار فلک شیر کو لوگوں کی توجہ کامرکز بنایا اور وہ ساتویں نمبر پر ہیں۔فلک شیرجولائی میں دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور اسی مہینے ان کے بارے میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچز بھی ہوئیں۔
6۔ مناہل ملک۔ چھٹے نمبر پر ایک مقبول ٹک ٹاک اسٹار ہیں جن کے بارے میں جولائی میں اچانک گوگل پر سرچز میں اضافہ اس وقت ہوا جب ان کی نامناسب تصاویر لیک ہونے کی رپورٹس پھیلیں۔
5۔ حریم شاہ۔ پانچویں نمبر پر ایک اور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا نام ہے جو کہ سب کیلئے جانا پہچاناہے وہ 2020 میں مختلف نتازعات کے باعث لوگوں کی طرف سے گوگل بابا سے رجوع کرنے کا باعث بنی رہیں، ان کے بارے میں سب سے زیادہ سرچ جنوری میں ہوئی۔
4۔ علیزہ شاہ۔ڈرامہ کی اداکارہ علیزہ شاہ کو جنوری اور مارچ میں زیادہ سرچ کیا گیا۔ ان کے دو ڈرامے بہت مقبول رہے جن میں ، عہدوفا ، اور دوسرا ، میرا دل میرا دشمن شامل ہیں۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھارت میں ، میرا دل میرا دشمن مقبول ہونے کا ذکر کیا تھا۔
3۔جو بائیڈن۔پاکستان میں سرچ ہونے میں تیسرا نمبر حاصل کرنے والے نو منتخب نوجوان 77سالہ امریکی صدر جو بائیڈن ہیں جھنوں نے ڈونلڈٹرمپ کو شکست دے کر سب کی توجہ حاصل کی۔پاکستان میں لوگ ان کے بارے میں جاننا چاہتے تھے اس لئے سرچ ہوتے رہے۔
2۔عظمیٰ خان۔ سرچ کئے جانے والوں کی فہرست میں دوسرا نمبر حاصل کرنے والی اداکارہ عظمیٰ خان ہیں جنھیں رواں سال مئی اور جون میں گوگل سرچ میں لوگوں نے بہت ڈھونڈا، جس کی وجہ ان کے گھر ہر ہونے والے حملے کی وائرل ویڈیوز تھیں۔ملک ریاض کی بیٹیوں والے ایشو میں مقبولیت حاصل کی۔
1۔ ماروی سرمد۔حقوق نسواں کے نام سے متنازعہ موضوعات چھیڑ کر شہرت رکھنے والی ماروی سرمد کو مارچ 2020میں معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کے ساتھ بدزبانی کی ابتدا اور لڑائی کی وجہ سے سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ، اس بحث کا موضوع میرا جسم میری مرضی تھا۔
خلیل الرحمن قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ایک ٹی وی شو کے دوران ہونے والی جھڑپ ہوئی تھی جس میں خلیل الرحمان قمر نے بھی سخت زبان استعمال کی تھی جسے لوگوں نے پسند نہیں کیا تاہم ان کا ویڈ یو کلپ زیادہ سرچ ہوتا رہا جو کوتین مارچ کی شب وائرل ہوا تھا۔
Comments are closed.