مسلم لیگ ن کے 2 ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کرادئیے
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 2 ارکان اسمبلی نے قیادت کے حکم پر استعفے جمع کرا دئیے ہیں کئی آج پی ڈی ایم کے فیصلے کے منتظر ہیں.
مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف سے
اپنے ارکان اسمبلی سے استعفے طلب کئے ہیں جس پرسرگودھا سے تعلق رکھنے والے ایک ایم این اے حامد حمید نے اپنے استعفیٰ جمع کرایا.
دوسری طرف بصیر پور سے ایم پی اے افتخار چھچھر نے بھی استعفیٰ جمع کرایا ہے اور انھوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے نام استعفیٰ لکھا ہے۔
سرگودھا میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری حامد حمید نےکہا کہ میں نے پارٹی قیادت کے پاس اپنا استعفیٰ باضابطہ جمع کروادیا ہے ۔
چوہدری افتخارحسین چھچھر نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کے نام لکھے گئے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ ملکی معیشت تباہ کرنے، تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لینے، ادویات بجلی، گیس، پٹرول اور آٹا، چینی سمیت اشیائے خوردونوش کی جان لیوا ہیں.
مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت کے راج، میڈیا اور اظہار رائے پر پابندیوں،غریب کو غریب ترکرکے زندگی اجیرن کرنے،عوامی مسائل حل نہ کرنے، خارجہ پالیسی کی ناکامی سمیت دیگر وجوہات درج کی ہیں.
انھوں نے لکھا کہ اس لئیے میں اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی185سے دستبرداری کااعلان کرتاہوں۔انہوں نے کہاہے کہ مجھے اپنی پارٹی قیادت پرمکمل اعتمادہے،قائدین کے فیصلوں کا مکمل پابندرہوں گا۔
آج پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہونے کی صورت میں مزید استعفے آنا بھی متوقع ہیں جبکہ کئی ارکان کی طرف سے قیادت کے فیصلے سے اتفاق نہ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں.
Comments are closed.