حمزہ شہبازنے مریم نوازسے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا


لاہور( ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے حمزہ شہباز کی منہ ماری ہوئی ہے اور حمزہ شہباز نے مریم نواز سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیاہے۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان بحث و تکرار اور شدید منہ ماری مرحومہ شمیم اختر کے جنازے سے اگلے دن ہوئی ، تکرار سے قبل حمزہ شہباز مریم نواز سے ان کے بیانیہ سے ہٹنے کیلئے خدا کے واسطے بھی دیتے رہے۔

شریف خاندان کے دو اہم کرداروں کے درمیان کے درمیان کشیدگی ہونے کا دعویٰ صوبائی وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کیا ہے۔

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہی ہیں لیکن حمزہ شہباز نے ان سے استعفیٰ مانگ لیا ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا ان کے شاہینوں کے مطابق حمزہ شہباز نے بیگم صفدر اعوان کو ان کے بیانیہ سے ہٹنے کے لیے خدا کے واسطے دیئے، شریف خاندان خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، یہ اپوزیشن اور ملک کوکیا متحد رکھے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا بیگم صفدر اعوان کا 13 دسمبر کو حکومت ختم ہونیکا دعوٰی ‘بلی کے خواب میں چھیچھڑوں’ کے مترادف ہے، 14 دسمبر کو بیگم صفدر کا خیالی پلاؤ پک جائے گا ۔

انھوں نے کہاکہ مریم نواز جب 14دسمبر کو اس خواب سے حقیقت کی دنیا میں واپس آئیں گی تو انھیں اندازہ ہو جائے گا صورتحال کا ۔ کیونکہعوام ن لیگ کے ملک دشمن بیانیہ اور غیر مخلصانہ رویوں کو جان چکے ہیں۔

Comments are closed.