پاکستان کی18 رکنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان،سرفراز کی لاٹری نکل گئی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے وکٹ کیپر شامل ہیں۔
پاکستان کی اعلان کردہ ٹیم میں سرفراز احمد اور طلعت حسین کی واپسی ہوئی ہےتاہم پلیئنگ الیون کا اعلان ہر میچ سے پہلے ہو گا۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے 3 میچز کیلئے 2 وکٹ کیپرز سرفراز احمد اور محمد رضوان ٹیم کا حصہ ہیں.
اعلان کردہ ٹیم میں محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں.
ان کے علاوہ عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا۔
Comments are closed.