شعیب ملک کے ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو وائرل

ہمبنٹوٹا (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو کنگز اور جافنا سٹالینز کے میچ میں بائونڈری لائن پر ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا.

لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا سٹالینز کی جانب سے کھیلنے والے شعیب ملک نے مخالف ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز کا بائونڈری پر بہترین کیچ پکڑ ا۔

دنیا کے بہترین فیلڈرز میں شامل شعیب ملک نے پہلے باؤنڈری لائن کے اندر رہ کر اور پھر بائونڈری کے باہر جاکر گیند واپس اندر اچھال کر پکڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

https://twitter.com/AhmerNajeeb/status/1334920762151628802?s=19

شعیب ملک کے شاندار کیچ کو کمنٹیٹر نے بھی خوب سراہا جب کہ جافنا سٹالینز کی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنے ساتھی کھلاڑی کے کیچ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ۔

کمنٹیٹر کا شعیب ملک کے ناقابل یقین کیچ پر کہنا تھا کہ ایسا کیچ لینا کبھی آسان نہیں ہوتا ہے، شعیب ملک نے اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے یہ بہترین کیچ پکڑاہے۔

ایل پی ایل کے اس میچ میں کولمبو کنگز نے جافنا سٹالینز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا تھا تاہم شعیب ملک کے شاندار کیچ نے انھیں ہیرو بنا دیا.

Comments are closed.