راحت فتح علی سے ایف بی آر کی جواب طلبی

لاہور(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معروف گلوکار راحت فتح علی کی ٹریول ہسٹری طلب کرنے کے بعد ان کا مزید حساب کتاب شروع کر دیا ہے.

ذرائع کے مطابق معروف گلوکار کو سال 2014 کا پہلے 6 لاکھ 2 ہزار 473 روپے کا ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے۔

ایف بی آر نے اب گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2014 کا دوبارہ آڈٹ شروع کر دیا۔ اس سے قبل گلوکار راحت فتح علی خان کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کی جا چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان کا دوبارہ آڈٹ شروع کیا گیاہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان سے 7 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

اگر گلوکار راحت فتح علی خان نے مقررہ وقت پر جواب جمع نہ کروایا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.