صندل خٹک اور حریم شاہ کیخلاف مبشر لقمان کی درخواست مسترد
فوٹو:اسماء ڈیجیٹل
لاہور( ویب ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹارزحریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست لاہورکی سیشن کورٹ نے مسترد کردی۔
دونوں کے خلاف یہ درخواست جنوری2020 میں اینکر پرسن مبشرلقمان کی جانب سے دائرکی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھاکہ حریم شاہ اور صندل خٹک نے ان کا سامان چوری کیا ہے۔
عدالت کوایس پی ماڈل ٹاؤن نے آگاہ کیا کہ اس حوالے سے تحقیقات میں صندل خٹک اورحریم شاہ سے کسی قسم کا چوری شدہ سامان برآمد نہیں ہوا ، جس پر درخواست مستردکر دی گئی۔
یاد رہے یہ محاذ آرائی تب شروع ہوئی تھی جب ستمبر2019 میں مبشر لقمان کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹارز پراُن کے نجی طیارے میں بغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی ایماء پردونوں نے ان کے جہازسے قیمتی اشیاء چرائیں۔پولیس کو درخواست دینے کے بعد مبشر لقمان نے مناسب کارروائی نہ ہونے کہہ کر عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ایک ویڈیو میں حریم شاہ اوران کی ساتھی صندل خٹک نے جہازمیں بنائی جانے والی ایک ویڈیوکے بعد دعویٰ کیا تھا کہ یہ جہازمبشر لقمان کا تھا جن کی جانب سے ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پرحریم اور صندل کی ایک ویڈیوبھی خاصی وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں مبشرلقمان سے معافی مانگ رہی ہیں تاہم بعد ازاں ایک اور ویڈیومیں دونوں کی جانب سے موقف سامنے آیا تھا کہ مبشر لقمان کی معافی مانگنے کی التجا پر انھوں نے معافی مانگی لیکن مبیشرباز نہ آئے۔
حریم کے مطابق معافی مانگنے کی ویڈیو مبشرلقمان نے کافی عرصے بعد سوشل میڈیا پرخود شیئرکی جبکہ اب ہمارا معاملہ عدالت میں ہے، اور آج وہ درخواست بھی مسترد ہو گئی ہے۔
Comments are closed.