پاکستان میں کورونا سے مزید 75 افراد جاں بحق، مجموعی اموات 8 ہزار 166
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 35 ہزار 197 کورونا ٹیسٹ کئے گئے.
مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 55 لاکھ 84 ہزار 976 ہوگئی ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 829 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے.
نئی رپورٹس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 079 افراد صحتیاب ہوئے.
پاکستان میں کورونا پازیٹو آنے کے بعد اس مہلک مرض سے نجات پانے والے افراد کی
مجموعی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 365 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642، پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار 356، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 701 افراد کورونا میں مبتلا ہیں.
اسلام آباد میں 30 ہزار 748، گلگت بلتستان میں 4 ہزار667، بلوچستان میں 17 ہزار 215 اور آزاد کشمیر میں 6 ہزار 982 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 49 ہزار 780 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 244 کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 166 ہوچکی ہے۔
Comments are closed.