مریم نواز اور آصفہ کے ‘اباجی’ کیخلاف ٹویٹس،پی ٹی آئی نے ری ٹویٹ کر دئیے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)مریم نواز اور آصفہ بھٹو کو ملتان کے جلسہ میں اکٹھا دیکھ کر تحریک انصاف والوں نے دونوں کو ماضی یاد دلانے کیلئے ان کے ایک دوسرے کے اباجان کے بارے میں کئے گے ٹویٹس ری ٹویٹ کردیئے.
سوشل میڈیا پر آصفہ بھٹو کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حوالے سے ایک ٹوئٹ وائرل ہوا ہے ۔ 2016 میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد آصفہ بھٹو نے ایک ٹوئٹ کیا تھا.
اس وقت جب نواز شریف نا اہل ہوئے تو آصفہ بھٹو زرداری نے نواز شریف کے بارے میں لکھا تھا کہ ’ گلی گلی میں شور ہے، نواز شریف چور ہے۔
ان کا پرانا ٹوئٹ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل پیج پر ری ٹوئٹ کیا گیا جس میں آصفہ بھٹو اور مریم نواز کی ایک ساتھ تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ ہی آصفہ بھٹو کا ٹوئٹ بھی ۔
😆 https://t.co/EzXUndutJJ pic.twitter.com/iUIq1dG916
— PTI (@PTIofficial) December 1, 2020
آصفہ بھٹو کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اس سے اس بارے میں پوچھا کہ کیا اب ان کے خیالات یہی ہیں ؟ یا پھر یہ سیاسی بیان قرار دیا جائے گا۔
صارفین کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ شیئر کیا جا رہا ہے جس میں نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لکھا تھا کہ ’ زرداری سب سے بڑی بیماری۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان ٹوئٹس کے سکرین شاٹس بھی لے کر شیئر کیے جا رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جواب نہیں دیں گی، بلکہ ٹوئٹس ڈیلیٹ کر دیں گی۔
ماضی میں دونوں نے ایک دوسرے کے ابا جان کو ہدف بنایا تھا اب صورتحال مختلف ہے مگر ایسے میں جب کوئی ان کو ماضی یاد دلاتا ہو گا تو یقیناً یہ کہتی ہوں گی، آج پرانی راہوں سے کوئی ہمیں آواز نہ دے.
Comments are closed.