مرے ڈارلنگ بیسن آسٹریلیا کا ایک اہم دریائی نظام
مرے ڈارلنگ بیسن آسٹریلیا کا ایک اہم دریائی نظام ہے ، اس کی ہوائیں چار ریاستوں سے ہو کر گزرتی ہیں
جبکہ یہ نظام اس ملک کو ایک تہائی غذا بھی فراہم کرتا ہے لیکن گزشتہ 40دنوں کے درمیان یہاں لاکھوں کی تعدادمیں مچھلیاں مرچکی ہیں ،ایک روز قبل تیسری بار نیو ساؤتھ ویلز کے مغربی شہر منیندی کے مضافات میں لاکھوں مری ہوئی مچھلیاں دریا کی سطح پر تیرتی دیکھی گئی ہیں ،اس سے قبل جنوری کے پہلے ہفتے اور کرسمس سے پہلے بھی ایسا ہی واقعہ رونما ہوچکاہے ۔ ناقدین اسے حکام کی غفلت قرار دیتے ہیں جبکہ مقامی ماہرین کی طرف سے اس کی وجہ پانی میں موجود الجی کے پودوں کا مرنا بتایا گیا ہے ۔ نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر اعلیٰ گلیڈز بیریجلیان نے اس پیش رفت کا ذمہ دار خشک سالی اور پانی کے خراب ہوتے ہوئے معیار کو ٹھہرایا ہے
Comments are closed.