چوہدری نثار جاتی امرا پہنچ گئے، شہباز شریف سے ملاقات
لاہور(ویب ڈیسک)ن لیگ کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جاتی عمرہ میں جا کر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔
چوہدری نثار نے کچھ وقت جاتی امرا میں گزارا اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کےایصال کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
چوہدری نثارعلی پارٹی سے اختلافات کے باعث آج کل سیاست میں غیر فعال ہیں تاہم انہوں نے گذشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔
بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں نوازشریف نے لندن میں جنازے کی ادائیگی کے بعد میت پاکستان روانہ کی تھی ان کی تدفین 28 نومبر کو لاہور میں کی گئی ۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز 5 دن پیرول پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کیاگیا ہے، پیرول قواعد کے تحت ان کی رہائش گاہ سب جیل قرار دی گئی ہے۔
Comments are closed.