ملتان،آصفہ بھٹو کی مقبولیت نے مریم نواز کو پیچھے چھوڑ دیا
ملتان(ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم کے ملتان میں ہونے والے جلسہ میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی مقبولیت نے مریم نواز کو پیچھے چھوڑ دیا.
آصفہ بھٹو نے سیاسی میدان میں دھواں دھار انٹری دیتے ہوئے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے بلا جھجک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دیدیا، حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا۔
ملتان جلسے میں بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خطاب کرتا دیکھ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن جذباتی ہو گئے اور فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔
آصف بھٹو زرداری کا اپنے پہلے سیاسی خطاب میں کہنا تھا کہ ہم بی بی شہید کا مشن لے کر چلیں گے سلیکٹڈ کے ظلم کے باوجود اتنی تعداد میں کارکن جمع ہوئے۔
عوام اب حتمی فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ ان حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ ہم عوام کی خدمت کرکے شہید بھٹو کا مشن پورا کریں گے۔
انہوں نے حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اگر بھائیوں کو گرفتار کریں گے تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت جدوجہد کیلئے تیار ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ہر جلسہ ہر میڈیا ٹاک میں ایک ہی طرح کی گفتگو سے بیزار پی ڈی اے کے کارکنوں کو آصفہ بھٹو کی شکل میں اچھی متبادل رہنما ملیں.
Comments are closed.