خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب
گلگت(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے خالدخورشید 22 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئےہیں۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کیلئے ہونے والے مقابلے میں ایڈووکیٹ خالد خورشید نے 22 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ ان کے مدمقابل اپوزیشن کے امیدوار امجد ایڈووکیٹ کو 9 ووٹ ملے.
وزارت اعلیٰ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد نئے وزیراعلیٰ خالد خورشید کی مشاورت سے کابینہ تشکیل دی جائے گی، میڈیا میں آنے والے نام حتمی نہیں تھے.
گلگت بلتستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ارکان اسمبلی نے شو آف ہینڈ کے زریعے اپنے ووٹ کا استعمال کیا.
Comments are closed.