ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
فوٹو : سکرین گریب
کراچی :ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے نوجوان سکیورٹی گارڈز نے گن اپنے سینے پر رکھی اور گولی چل گئی، ویڈیو بنانے والا پہلے ہی کہہ رہا تھا نہ کر مرجائے گا.
واقعہ گلشن معمار کی فلور ملز کی سکیورٹی میں پیش آیا جہاں سکیورٹی پر مامور 20 سالہ سکیورٹی گارڈ ویڈیو بنانے کے دوران ریپیٹر کا فائر چل جانے سے جاں بحق ہوگیا۔
نوجوان کی موت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے نوجوان سکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاتھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جاں بحق سکیورٹی گارڈ اسلحہ میں گولی ڈالتا ہے اور اپنے سینے پر رکھ دیتا ہے اور ویڈیو بنانے والا سکیورٹی گارڈ بھی اس ہی کمپنی کا ہے۔
پولیس نے ویڈیو بنانے والے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا جس نے بیان دیا ہے کہ جس اسلحہ سے فائر کیا گیا وہ چلتا نہیں تھا لیکن ویڈیو بناتے ہوئے اسلحہ اچانک چل گیا۔
جاں بحق سکیورٹی گارڈ کا آبائی تعلق سانگھڑ سے تھا جو 15 روز قبل کمپنی میں بھرتی ہوا تھا، ورثا نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیااور میت وصول کر لی۔
Comments are closed.