وزیراعظم کی صدارت میں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس
اسلام آباد :سیاسی اور عسکری قیادت کا
وزیر اعظم کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی اور قومی سلامتی کی صورتحال زیر بحث آئی.
آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی اور اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ہمراہ ہیڈکوارٹرز آئی ایس آئی کا دورہ کیا۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی میں شرکاء کا استقبال کیا۔اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورت حال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقعے پر ملکی سلامتی سے متعلق امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔
Comments are closed.