پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم دسمبرسے بڑھانے کی تجویز


اسلام آباد( ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کئے جانے کاامکان ہے اوگرا نے قیمتیں بڑھانے کیلئے سمری تیار کرلی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی مجوزہ قیمت کے مطابق پٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے، قیمتوں کا حتمی تعین حکومت کرے گی۔

حکومت کی جانب سے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی گئی ہے۔

سمری کے مطابق اوگرا نے پندرہ روز کیلئے پٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے بڑھانے کی سفارش کی سمری وزارت خزانہ کو بجھوا دی گئی ہے ۔

وزات خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی اعلان وزیراعظم سے مشاور کے بعد کرے گی، گزشتہ پندرہ دن میں حکومت نے 15 نومبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی تھیں۔

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 71پیسے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100روپے69 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے79پیسے کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101روپے 43 پیسے فی لیٹرمقرر کی تھی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھی، آئندہ قیمتوں کا تعین سمری کے مطابق ہونا ضروری نہیں ہے حکومتی فیصلہ پر عمل درآمد کیاجائے گا۔

Comments are closed.