نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا
فوٹو : سوشل میڈیا
لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ کو سپرد خاک کردیا گیا ، شریف فیملی کے افراد، لیگی رہنما اور دیگر نماز جنازہ میں شریک ہوئے
بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ مفتی راغب نعیمی نے پڑھائی اور ان کی تدفین شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں کی گئی.
اس سے قبل میت کے ہمراہ نواز شریف کی ہمشیرہ کوثر بیگم بھی لاہور پہنچی تھیں جب کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لاہور ائیر پورٹ پر بیگم شمیم اختر کی میت وصول کی جسے شریف میڈیکل کمپلیکس جاتی امرا پہنچا یا گیا ۔
بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں ادا کی گئی
شریف برادران کی والدہ مرحومہ کی میت غیر ملکی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچی بیگم شمیم اختر 22نومبر کو لندن میں وفات پا گئی تھیں.
مرحومہ کی لندن میں نماز جنازہ اداکرنے کے بعد میت پاکستان روانہ کی گئی تھی اور اب یہاں جاتی عمرہ میں ان کا نماز جنازہ ادا کرکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا
واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لیے پاکستان میں ان کا بیٹا شہباز شریف موجود ہے جبکہ نواز شریف اور ان کے بیٹے لندن میں ہی موجود ہیں اور وہ والدہ کی تدفین کے لیے پاکستان نہیں آئے.
Comments are closed.