آصفہ بھٹو کی سیاسی لانچنگ کیلئے ملتان میں پلیٹ فارم تیار، پہلا خطاب کرینگی
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بلاول بھٹو زرداری کی عدم موجودگی کے باعث آصفہ بھٹو زرداری کی سیاسی لانچنگ کیلئے ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پلیٹ فارم تیار ہے بےنظیر بھٹو کی بیٹی جلسے سے خطاب کریں گی۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تصدیق کی ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کورونا مین مبتلاء ہونے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری ان کی جگہ جلسے میں شریک ہوں گی.
آصفہ بھٹو کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کسی بڑے سیاسی پلیٹ فارم سے پہلا خطاب ہو گا اور ان کے تھینکنگ لیول کا بھی تعین ہو سکے گا.
جب کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں.
ٹوئٹر پر بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ اپنی جماعت پیپلزپارٹی کے فاوَنڈیشن ڈے کے موقع پر ویڈیولنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے۔
اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط بھی کی جائے۔
Comments are closed.