شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کیلئے پنجاب کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔
ہ داخلہ پنجاب نے تھرو سرکولیشن کابینہ سے منظوری لی، تھروسرکولیشن صوبائی کابینہ سے منظوری کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کے لیے پنجاب کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی تھی اور اسی ہدایت پر کابینہ سے منظوری لی گئی۔
یاد رہے پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا پہلے ہی فیصلہ کیا ہوا تھا وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رہائی کی درخواست ملتے ہیں انہیں پے رول پر رہا کردیا جائے گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ والدہ کا سایہ سر سے اٹھنے کا غم بہت بڑا ہوتا ہے، دکھ کی اس کی گھڑی میں لواحقین سے ہمدردی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جیل میں قید شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان دونوں کو رہا کیا جائے گا تاکہ وہ مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کر سکیں۔
Comments are closed.