یہ نوازشریف کے خون کے پیاسے ہیں اسی لئیے انھیں پاکستان آنے سے روکا،مریم نواز
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مریم نواز نے نوازشریف کی بیماری کوعذر بنانے کی بجائے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یہ نوازشریف کے خون کے پیاسے ہیں، اسی لیے انھیں وطن واپسی سے روکا ہے.
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہ میں کبھی نہِیں چاہوں گی کہ نوازشریف واپس آکر ان ظالموں کے ہاتھ میں اپنی زندگی دوبارہ دے دیں، دشمنوں کے ہاتھ میں اپنی زندگی کو دے دینا کہاں کی عقلمندی ہے؟
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ابھی تو ان کو جیل میں نوازشریف کی زندگی کے ساتھ کھیلنے کا حساب دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو پتہ تھا کہ موبائل فون سروسز بند ہیں اورانہیں خبر تھی کہ میری دادی فوت ہوچکی ہیں لیکن انہیں جلسے کے اسٹیج تک یہ خبر مجھ تک پہنچانے کی توفیق نہیں ہوئی۔
سیاست اپنی جگہ لیکن انسانیت بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کسی صورت پاکستان واپس نہیں آنا چاہیے
کیونکہ یہ لوگ ان کے خون کے پیاسے ہیں۔
عمران خان اور نیب کی حراست میں ان کی زندگی کو جو سنگین خطرات لاحق ہوئے تھے ابھی اس کا حساب لینا باقی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ لوگ بغض اورانتقام میں اندھے ہوچکے ہیں۔
میں کبھی نہِیں چاہوں گی کہ نوازشریف واپس آکر ان ظالموں کی تحویل میں اپنی زندگی دوبارہ دے دیں۔ جنہیں انتقام کے علاوہ کوئی چیز نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سمن دیتے ہیں کہ عدالت میں پیش ہوں، نوازشریف تو اس وقت واپس آئے جب ان کی اہلیہ مرگ بستر پر پڑی تھیں، میاں نوازشریف اورمیں عدالت کی 200پیشیاں بھگتی ہیں،دنیا کو پتا چل چکا کہ نوازشریف نے مردانہ وار احتساب کا سامنا کیا۔
پھر وہ کیوں واپس آئیں اور کس کیس کیلئے آئیں ، اس کیس کیلئے جس میں ارشد ملک خود کہہ چکا کہ مجھے بلیک میل کرکے سزا دلوائی گئی، پھر ایسے انتقام کے سامنے کیوں آئیں؟ بالکل نہیں آنا چاہیے۔
Comments are closed.