تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی وزیر
تعلیم شفقت محمود صوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا اس کا اعلان آج پریس کانفرنس کریں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ کے باعث والدین اور محکمہ صحت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
تعلیمی ادارے بند کرنے کا حتمی فیصلہ آج بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس میں کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے شفقت محمود نے ٹوئٹر پر بیان میں کہاہے جولوگ صوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس کے فیصلوں کے نتیجے کا انتظار کررہے ہیں، ان کو تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔
گزشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سکول بند کرنے کیلئے کوئی دباؤ قبول نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اسکولوں کو چھٹیاں کردیتا ہوں تو اس پر لوگ خوش نہیں ہیں.
اسی طرح اگر میں کورونا وباء کے باعث اسکولوں کو کھلے رکھتا ہوں تو بھی لوگ خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صرف کورونا وائرس کے کیسز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا ہمارے لیے بچوں کی زندگیاں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں، مجھ پر سکولوں کو بند کرنے کیلئے جو لوگ خوش ہیں اور جو خوش نہیں ہیں ان دونوں طرف سے زیرو پریشر ہے۔
ادھروفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ گزشتہ پندرہ روز میں پشاوراور ملتان میں 200 فیصد، کراچی میں148 فیصد ،لاہور میں 114 فیصد اور اسلام آباد میں 65 فیصد تک وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ملتان اور اسلام آباد میں کورونا وینٹی لیٹرز کے استعمال میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.