نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں
فوٹو: فائل
لاہور:سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کر گئیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع دی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا انتقال لندن میں ہوا جہاں نواز شریف علاج کے لیے موجود ہیں جب کہ شہباز شریف اس وقت لاہور کی جیل میں ہیں۔
شریف فیملی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کی جائے گی اور ان کا جسد خاکی کل پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا تاہم نواز شریف کے میت کے ساتھ پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ان کا انتقال ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہوا نواز شریف کی والدہ کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ہی خراب تھی لیکن گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی
Comments are closed.