کیپٹن صفدر کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آ گیا
فوٹو: فائل
لاہور( ویب ڈیسک) مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر لاہور کے شریف میڈیکل سٹی کے آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
زیر علاج کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ڈاکٹرز نے مزید دو ہفتے مکمل آرام کرنے کی ہدایت کردی ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما کی طبیعت بہتر ہے تاہم جب تک کورونا ٹیسٹ منفی نہیں آتا انہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں، اور خود کو مسلسل قرنطینہ کیے ہوئے ہیں ۔کیپٹن (ر) صفدر کا پہلا کورونا ٹیسٹ 9 نومبر کو مثبت آیا تھا۔
تب سے کیپٹن صفدر اب تک وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اسی لئے جلسوں میں بھی شریک نہیں ہوئے۔
Comments are closed.