فلمی دنیا چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ کی عالم دین سے شادی
فوٹو: سکرین گریب
سورت: بھارتی اداکارہ ثناء خان جس نے اسلامی تعلیمات کی وجہ سے بالی وڈ کو خیر باد کہہ تھا اب اسی اداکارہ نے مذہبی رجحان کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ایک عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی۔
خیال رہے بگ باس اسٹار ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا تھا اور ان کا رجحان اسلامی اصولوں کی طرف راغب ہو گیا تھا اس فیصلے پرانھوں نے سب کو حیران کردیا تھا۔
بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اچانک شوبز کو خیرباد کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا تھا اور انہوں نے اعلان کیاتھا کہ وہ باقی زندگی اسلامی اصولوں پر عمل کرکے گزاریں گی۔
اب یہی سابقہ اداکارہ بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئی ہیں،ثناء خان کی شادی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں گزشتہ روانجام پائی اور نکاح کی تقریب میں والدین اور قریبی رفقاء شریک تھے ۔
سورت میں ہونے والی اس شادی کی تقریب میں ثناء خان نے نکاح کے موقع پر سفید فراک جبکہ شوہر مفتی انس نے بھی سفید کرتا زیب تن کیا ہوا تھا۔
یادرہے کہ ثناء خان کو ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت حاصل ہوئی تھی جبکہ انہوں نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں بمبئی ٹو گوا، ہلّہ بول، جے ہو اور وجہ تم ہو وغیرہ شامل ہیں۔
ثناء خان کو پیسے او ر شہرت کی چکا چوند میں جب سکون نہ ملا تو انھوں نے اپنے مذہب کی چادر میں سکون تلاش کرلیا پہلے دین کی خاطر شوبز چھوڑا اور اب ایک عالم دین سے شادی کرکے ثابت کیاکہ ان کا یہ فیصلہ جذباتی نہیں بلکہ دل سے کیا گیا تھا۔
Comments are closed.