تحریک انصاف نےحلقہ جی بی3کی نشست بھی جیت لی

فوٹو: فائل


گلگت(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ جی بی اے 3 کی نشست بھی جیت لی ، تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس 6873 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال اس حلقہ میں دوسرے نمبر پر رہے، حلقہ 3میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔

گزشتہ روز ہونے والی پولنگ کیلئے کل 74 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ حلقے میں آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخاب لڑنے والے امیدواران کی مجموعی تعداد 21 ہے جبکہ 41 ہزار 360 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

سہیل عباس، ذوالفقار علی، الطاف حیدر اور کیپٹن (ر) محمد شفیع کے مابین مقابلہ تھا جس میں تحریک انصاف کے امیدوار سہیل عباس کو کامیابی ملی ہے ۔

پولنگ میں ووٹرز شام 5 بجے تک ووٹ کا حق استعمال کر تے رہے ،گلگت بلتستان حلقہ 3 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر تمام پولنگ سٹاف، سکیورٹی اہلکاروں اور ووٹرز کو ماسک بھی مہیا کئے گئے ۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی ۔

Comments are closed.