مولانا خادم رضوی نے جوش خطابت میں اپنے ہی راز سے پردہ اٹھا دیا
راوالپنڈی (ویب ڈیسک ) گزشتہ روز تحریک لبیک یا رسول اللہ قیادت کرنے والے مو لا نا خادم حسین رضوی نے خطاب کرتے ہوئے اپنی ہی ہنڈیا بیچ چوراہے میں توڑ دی اور خود اس راز سے پردہ اٹھا دیا کہ وہ کسی کے کہنے پر فیض آباد آئے تھے.
مولانا خادم حسین رضوی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی جمعہ والے دن اپنے کارکنان سے کہہ دیا تھا کہ میں بھی پھر بتادوں گا کہ مجھے کس نے کہا تھا کہ فیض آباد جاﺅ۔
اس سے قبل گزشتہ برس بھی تحریک لبیک نے فیض آباد میں بھرپور جلسہ دیا تھا جس کے حوالے سے کئی متضاد خبریں آج بھی وائرل رہتی ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھرنا دینے کی کوشش کی اور وہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بتاﺅں پھر مجھے فیض آباد دھرنا دینے کے لیے کس نے کہا تھا۔
مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے بڑی تعداد میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی کے سنگم میں واقع فیض آباد چوک پر دھرنادیا۔
دھرنا کے شرکا کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے فیض آباد پل کو چاروں اطراف کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا تھا۔. جس کے باعث ایئرپورٹ اور ریلوے اسٹیشن جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
اس کے علاوہ شہر اسلام آباد میں ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کھنہ پل تک سڑک ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند تھی۔
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف تحریک لبیک پاکستان کی احتجاجی ریلی گزشتہ روز فیض آباد پہنچی تو تحریک لبیک کے کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے مابین دھکم پیل ہوئی جس کے نتیجے میں 200 کے قریب کارکن گرفتار ہوئے ۔
بعد میں حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تحریک لبیک یا رسول اللہ نے یہ دھرنا ختم کر دیا ہے۔معاہدے کی رو سے فرانس کا سفیر دو ماہ کے اندر پاکستان سے نکال دیا جائے گا.
ذرائع کے مطابق یہ بھی طے پایا کہ فرانس میں پاکستان کا کوئی سفیر بھی تعینات نہیں کیا جائے گا۔جبکہ گرفتار کیے گئے سبھی کارکنان کو جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔
مولانا خادم حسین رضی اپنے خطاب میں بظاہر کسی اور کو دھمکی دیتے ہیں کہ وہ نام بتا دیں گے کس نے کہا تھا فیض آباد جاو، لیکن حقیقت میں وہ اپنے بھی اس راز سے پردہ اٹھا رہے کہ وہ خود نہیں آتے کسی کے کہنے پر آتے ہیں.
Comments are closed.