جسٹس قیصر رشید پشاور ہائیکورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس تعینات
پشاور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کی وفات کےبعد جسٹس قیصر رشید کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیا گیا ۔
صدر عارف علوی نے جسٹس قیصر رشید کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔جسٹس قیصر رشید پشاور ہائی کورٹ کے سینیئر ترین جج ہیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ گزشتہ رات کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
انہیں مہلک وبا کی تشخیص کے بعد پشاور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا جہاں کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں انتقال ہوا اور آج انھیں سپرد خاک کر دیا گیا.
جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر ملک بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 28 جون 2018 کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا.
Comments are closed.