وزیراعظم 20 نومبرکورشکئی اکنامک زون کاافتتاح کریں گے
پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان21نومبرکورشکئی اکنامک زون کاباضابطہ افتتاح کریں گے جس سے ترقی اورتجارت کے ایک نئےدورکاآغازہوگا.
ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرمین چائناپاکستان اقتصادی راہداری کمیٹی وممبرقومی اسمبلی ارباب شیرعلی خان کی رہائشگاہ پر21نومبرکو رشکئی اکنامک زون افتتاح کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کاکہاکہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی،عوام کی فلاح وبہبود اورافغانستان کیساتھ تجارت کوبھرپورفروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے جس کی بدولت پاکستان اورافغانستان میں بھی نہ صرف روزگارکے وافرمواقع فراہم ہوں گے بلکہ افغانستان میں امن کاقیام بھی ممکن ہوجائیگا۔
اسد قیصر نے کہاکہ ہم پرامن افغانستان کے مفادمیں ہے اورپاکستان میں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے ہم افغانستان کوبھی چائناپاکستان اقتصادی راہداری میں شمولیت اختیارکرنے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ افغانستان بھی ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکے.
افغانستان کیساتھ تجارت کے ذریعے سنٹرایشیاء تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے جووعدے کئے تھے ان کی تکمیل پربرق رفتاری سے کام جاری ہے.
خیبرپختونخوا میں پہلی باران اصلاحات پرکام جاری ہے جس سے پسماندہ طبقے مستفیدہوں گے،ہمارے سیاست کامطمع نظرمعیشت کی ترقی، بلاامتیازاحتساب خواہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھے،پسماندہ اورمستحق افرادکواوپرلانے کیلئے اقدامات اٹھاناہے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخواکوبڑے بڑے منصوبے دیئے جارہے ۔پہلی بار13نومبرکوچائنا پاکستان اقتصادی راہداری کانفرنس کاانعقادپشاورمیں کررہے ہیں،
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخواکوبڑے بڑے منصوبے دیئے جارہے ۔
انہوں نے کہاکہ جس تبدیلی کاآغازعمران خان نے کیاتھااس کے ثمرات سے بہت جلدعوام مستفیدہوں گے،تحریک انصاف کے ان منصوبوں کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔
Comments are closed.