تحریک انصاف گلگت بلتستان الیکشن میں کلین سویپ کرےگی، وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوات اور حافظ آباد کے جلسوں سے ثابت ہو چکا کہ عوام کا ہم پر اعتماد قائم ہے اور تحریک انصاف گلگت بلتستان الیکشن کلین سویپ کرے گی.
اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی کی صورتحال کو ٹارگٹ کررہی ہے انھوں نے ایک بار پھر مہنگائی کے خاتمہ پر زور دیا.
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا
ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہےاب اسے مزید بہتر بنانا ہوگا،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سیمنٹ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے.
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پولیٹیکل کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور ملکی معاشی صورتحال اور حکومت کی میڈیا حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا.
وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی ٹیم کو معاشی کامیابیوں کو میڈیا پر اجاگر کرنے کی ہدایت دی. وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوات اور حافظ آباد کے جلسوں سے ثابت ہو چکا کہ عوام کا ہم پر اعتماد قائم ہے.
وزیراعظم نے کہا تحریک انصاف گلگت بلتستان الیکشن کلین سویپ کرے گی انہوں نے کہا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، دو سال کی محنت سے معیشت کو پاﺅں پر کھڑا کیا ہے.
معاشی پالیسیوں کے ثمرات آنے والے عرصے میں عوام کو منتقل ہونا شروع ہو جائیں گے، معاشی ٹیم عوام کو بتائے کہ کس طرح سے گزشتہ حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا ہے.
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے لیے عوام کو گمراہ کررہی ہے، اپوزیشن مہنگائی سے متعلق حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے.
انہی لوگوں کی غلط پالیسیوں کا نقصان آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے جب کہ سوات اور حافظ آباد کے جلسوں سے ثابت ہو چکا کہ عوام کا ہم پر اعتماد قائم ہے.
Comments are closed.