چینی سفیر کی چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ سے ملاقات کی


اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے چینی سفیر نونگ رونگ نے چیئرمین پاک چائنا اکنامک کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے چینی سفارت خانے کا کہناہے کہ عاصم سلیم باجوہ اور نونگ رونگ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور سی پیک کی تعمیر سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پرعاصم باجوہ نے چینی سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے اور سی پیک کے دور رس فوائد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے اہم منصوبہ ہے، سی پیک کوحکومت اور عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہے، سی پیک اتھارٹی راہداری منصوبے کے لئے ون اسٹاپ سروس کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔

عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم چین کے ساتھ مواصلات اور ہم آہنگی کو مزید تقویت دینے کیلئے پرعزم ہیں اور اس کیلئے ہر سطح پر کوششیں کی جاتی ہیں۔

اس موقع پرچینی سفیر کا کہناتھا کہ سی پیک کی تعمیر کے مسلسل مثبت نتائج آرہے ہیں، سی پیک منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا پائلٹ پراجیکٹ ہے وقت کے ساتھ باہمی تعلقات مزید بہترہوں گے۔

Comments are closed.